Islamic Education

Sunday, October 11, 2020

The effect of the Holy Quran on the ghosts


 جنات میں تاثیر قرآن کریم 

انسانوں کی طرح جنات میں بھی پیداش اور موت اور مذکر و مؤنث اور نیک و بد اور کافرو مسلم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی بعثت جن وانس سب کےلیے تھی بعض علماء کا قول ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم سے پہلے کسی نبی کی بعثت جن وانس دونوں کیلئے نہیں ہوئی ۔

 چنانچہ جنات کی ایک جماعت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجی گئی جب وہ ایک جگہ جمع ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتھیوں سے فرمایا! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آج رات کو جنات کو قرآن سناوں۔ تم میں سے کون میرے ساتھ چلےگا ۔ سب نے سن کر سر جھکا لیا ۔ 

رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے پھر ساتھ لے جانے کی خواہش کی تو حضرت عبد اللہ بن مسعود ساتھ ہولئے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کا بیان ہے کہ میرے سوا اور کوئی ساتھی نہیں گیا ۔ ہم چل دیئے ۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ایک گھاٹی میں داخل ہوگئے اور میرے گرداگرد ہاتھ سے ایک لکیر یعنی حصار کر کے حکم دیا کہ اس کے اندر بیٹھے رہنا ۔ جب تک میں نہ بلاوں باہر نہ نکلنا ۔ یہ حکم دے کر آپ چل دیئے اور کھڑے ہو کر قرآن پڑھنا شروع کر دیا حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ گدھوں کی طرح کچھ جانور تیزی کے ساتھ اترتے آرہے ہیں ۔ اسی کے ساتھ مجھے بہت سخت شوروغل بھی سنائی دیا ۔ 

مجھے حضورصلی الله علیہ وسلم کے متعلق فکر ہوئی پھر کثرت پرچھائیاں حضورصلی الله عليه وسلم کے آس پاس چھا گئیں اور حضورصلی الله علیہ وسلم سے میری آڑ ہوئی کہ آپ کی آواز بھی مجھے سنائی نہ دیتی تھی ۔ کچھ دیر کے بعد بادل کے ٹکڑوں کی طرح ٹکڑیاں بنا کر جانا شروع ہو گئے اور فجر کے وقت رسول الله صلی الله علیہ وسلم فارغ ہوکر میرے پاس تشریف لے آئے اور فرمایا کیاتم سوگئے؟ میں نے عرض کیا نہیں یا رسول الله میں نہیں سویا ۔

 کئی مرتبہ میرا ارادہ  ہوا کہ لوگوں کو مدد کے لئے پکاروں مگر لاٹھی کھٹکھٹا کر میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا کہ بیٹھ جاو  تو  مجھے کچھ اطمینان ہوا۔

آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم حصار سے باہر نکل آتے تو ڈر تھا کہ ان میں سے کوئی تم پر جھپٹا ماردیتا ۔

کئی اور بھی روایات ہیں کہ جنات کی جماعت رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور حضور صلی الله علیہ وسلم نے ان کو قرآن پڑھ کر سنایا اور امرونہی فرمایا ۔

 حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث ومفسردہلوی نے اپنی تفسیر فتح العزیز میں بہت سے واقعات صحابہ کرام اورمحدثین سے جنات کے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ایمان لانے کے نقل فرمائے ہیں ۔ 

No comments:

Post a Comment