Islamic Education

Sunday, October 11, 2020

The strange virtue of Bismillah-ur-Rahman-ur-Rahim.


 بسم الله الرحمن الرحیم کی عجیب و غریب فضیلت .

رسول اللہ صلی علیہ سلم نے فرمایا کہ مجھ پرایک ایسی آیت اتری ہے کہ کسی نبی پر سواے حضرت سلیمان علیہ اسلام کے ایسی آیت نہیں اتری۔ وہ آیت بسم اللہ ارحمٰن الرحیم ہے۔

 حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب  یہ آیت اتری۔ بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے ۔ ۲۔ ہوائیں ساکن ہو گئیں ۔ ۳۔سمندر ٹھہر گیا ۔ ۴۔ جانوروں نے کان لگا لئے ۔ ۵۔شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے ۔۶۔ پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھا کرفرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام لیا جائے گا اس میں ضرور برکت ہوگی ۔

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جہنم کے انیس داروغوں سے جو بچنا چاہے وہ بسم الله الرحمن الرحیم پڑھے اس کے بھی انیس حروف ہیں ہر حرف ہرفرشته سے بچاو بن جاے گا۔

مسند احمد میں ہے : آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے جوصحابی سوار تھے ان کا بیان ھے کہحضوراکرم صلى الله علیہ وسلم کی اونٹنی ذرا سی پھسلی تو میں نے کہا کہ شیطان کا ستیاناس۔  آپﷺ نے فرمایا ایسا نہ کہو ، اس سے شیطان پھولتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ اس نے اپنی قوت سے گرایا لیکن بسم الله کہنے سے وہ مکھی کی طرح ذلیل و پست ہوجاتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment