چہل کاف
حضرت سید غوث اعظم رضی اللّٰہ عنہ کے تین عربی اشعار ہیں جنہیں چہل کاف کہا جا تا ہے کیونکہ ان اشعار میں آپ رضی اللّٰہ عنہ نے لفظ کاف کو چالیس مرتبہ استعمال کیا ہے آپ نے یہ عربی اشعار مناجات کے طور پر اپنے دل کو مخاطب کر کے کہے ہیں ۔ ان فصیح و بلیغ اشعار میں نور معرفت جھلکتا ہے اور آپ کے شاعرانہ کمالات کا مظہراتم ہیں ۔ یہ اشعار نہایت اعلی و ارفع عربی زبان میں ہیں اور عوام الناس کو ان کے پڑھنے میں بھی سخت دقت محسوس ہوتی ہے۔
| A solution to many diseases and problems |
چہل کاف کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں ۔
- براۓ آسیب زدہ سرسوں کے تیل پر چالیس مرتبہ پڑھ کر مالش کرا دیں تو آسیب دفع ہوگا ۔
- اگر کسی کے درد سر کہنہ ہو جاۓ اور کسی علاج سے نہ جاتا ہو تو ماہ صفر ے المظفر کے آخری چہار شنبہ کو چہل کاف لکھ کر باندھیں درد سر انشاء اللہ فورا دور ہوگا ۔
- اگر کسی کو درد چشم ہوتو گلاب کے پھول پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کر کے آنکھوں پر ملے ان شاء اللہ آرام ہوگا ۔
- اگر کسی کے پیٹ میں شدید درد ہو تو سات مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کر کے درد شکم والے کو کھلاۓ ان شاء اللہ درد فو را دور ہو جاۓ گا ۔
- اگر چہل کاف کو لکھ کر دانتوں میں دباۓ اور ایک سو ایک مرتبہ پڑھے اور مشتبہ آدمیوں کو سامنے رکھے جو چور ہوگا ان شاء اللہ رونے لگے گا اور اقراری ہوگا ۔
- اگر کسی کے جوڑوں میں درد ہو تو چہل کاف کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر بازو پر باند ھے ان شاءاللہ دفع ہوگا ۔
- اگر کسی شخص کو بواسیر خونی یا بادی ہو تو چہل کاف بلی کی کھال پر لکھ کر گلے میں باندھے اور سات عدد سفید کاغذ پر لکھ کرعلی الصبح پلاۓ ان شاء اللہ بواسیر حونی یا بادی دور ہوگی ۔
- اگر کسی شخص کو کوئی دشمن ایذا پہنچ تا ہو اور باز نہ آتا ہو تو شب دوشنبه چالیس بار پڑھ کر دشمن کے گھر کی طرف دم کرے ۔ ان شاء اللہ دشمن ایذارسانی سے باز آۓ گا ۔
- اگر کسی شخص کا کوئی دشمن ہو اور اس کو دشمنی سے روکنا مقصود ہوتو درمیان عصر و مغرب کے بروز سہ شنبہ ستر مرتبہ پڑھے ۔ قبرستان میں بیٹھ کر اور پرانی قبر کی مٹی پر دم کر کے دشمن کے مکاں میں ڈالے ، انواع واقسام کی مصیبتوں میں مبتلا ہو جاۓ گا اور دشمنی ترک کر دے گا ۔
- اگر کوئی شخص کسی کی زبان بدگو بند کرنا چاہے تو چہل کاف کو ستر مرتبہ نمک پر پڑھ کر دشمن کے گھر میں ڈالے ۔ ان شاء اللہ زبان بدگوئی بند ہوگی ۔
- اگر کوئی شخص قیدی کو آزاد کرانا چا ہے تو روٹی پر چہل کاف لکھ کر ایک ہفتہ کھلاۓ تو قیدی ان شاء اللہ آزاد ہوگا ۔
- اگر کوئی شخص اپنے مطلوب کو اپنی طرف مائل کرنا چاہے تو مشک زعفران سے لکھ کر مطلوب کے راستہ میں دفن کرے ۔ ان شاء اللہ مطلوب ہے چین و بے قرار ہو کر حاضر ہوگا ۔
- اگر کسی امیدوار اولاد عورت کو چوہارہ پر دم کر کے ایام سے پاک ہونے کے بعد کھلاۓ، تین ماہ تک اکیس چوہارے ہر مرتبہ، اور ہر چھوہارہ پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کر کے کھلاۓ ان شاء اللہ بااولاد ہوگی ۔
- اگر کسی کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں تو پیپل کے پتے پر لکھ کر مصروع کے بدن پرملیں تو ان شاء اللہ فورا آرام وسکون ہوگا ۔
- اگر کوئی عورت بدکارہ ہوتو گلاب کے پھول پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور سنگھاۓ ۔ چند بار کے عمل سے ان شاء اللہ بدکاری سے باز آجاۓ ۔
زکوۃ کا پہلا طریقہ : -
چہل کاف کی زکوۃ کا طریقہ یہ ہے کہ اول تین روز روزہ رکھے ۔ بدھ، جمعرات اور جمعہ اور ترک حیوانات جمالی کرے اور شام کو دودھ چاول سے روزہ افطار کرے اور روزانہ ایک فقیر کو دودھ چاول پیٹ بھر کر کھلاۓ اور روزانہ ایصال ثواب حضور ﷺ کی روح اقدس کو کرے اور تیسرے روز یعنی جمعہ کو صبح کی نماز کے بعد دریا کے کنارے جا کر اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے اور چہل کاف کو گیارہ سو مرتبہ پڑھے بعدۂ صبح و شام گیارہ گیارہ مرتبہ کا ورد رکھے۔زکوۃ ادا ہوگی اور عمل ہو گیا ۔
زکوۃ کا دوسرا طریقہ : -
چہل کاف کی زکوۃ کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ عروج ماہ میں بروز پنجشنبہ بعد نماز فجر غسل کرے اور روزہ رکھے اور کپڑا بغیر سلا ہوا پہنے ۔ دورکعت نماز نفل پڑھے ۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے اور ایصال ثواب ختم خواجگان قادر یہ یا چشتیہ پڑھے اور ایک ہزار ایک مرتبہ چہل کاف پڑھے اور سوا سیر گندم کے آٹے کی میٹھی روٹی بناۓ اور چار فقیروں کو کھلاۓ اور شام کو خود روزہ افطار کرے اور پنجشنبہ سے دوشنبہ تک پڑھے ۔ ہر روز بعد افطار کے ایک سو سات مرتبہ پڑھے ۔ یہ زکوۃ پانچ روز کی ہے صبح کو ایک ہزار ایک مرتبہ اور شام کو ایک سو سات مرتبہ روز پڑھے ۔ زکوۃ ادا ہوگی اورعمل مکمل ہوگا۔ یہ عمل اضافہ رزق کے لیے لا جواب ہے ۔


No comments:
Post a Comment