احسان جتانا
![]() |
Show kindness |
احسان جتلانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے کسی کے ساتھ حسن سلوک کیا ، لیکن جب ہمارا موقع آیا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہمدردی کرے ، اور احسان کرے ، ہمارے ساتھ تعاون کرے ، اس وقت اس شخص نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو اب فورا یہ احسان جتلا دیتے ہیں کہ تمہارے موقع پرتو ہم نے تمہاری بڑی خدمت کی ، بہت کام آئے لیکن ہمارے موقع پر تم نے طوطے کی طرح آنکھیں پھیر لیں ۔ یہ ہے احسان جتلانا ۔
یہ بات خواتین میں بہت پائی جاتی ہے ۔ شادی بیاہ کے موقع پر اور بیماری کے موقع پر انہوں نے خدمت کر دی ، اور ان کے موقع پر دوسرے نے خدمت نہ کی تو اب وہ عورت سارے شہر میں ڈھنڈورا پیٹے گی ، جو بھی اس کے پاس آئے گا ، اس کے سامنے ہی جتلائیں گی کہ ہم نے اس کے ساتھ فلاں خیر خواہی کی ، مدد کی ، اور ایسا کیا ، اور آج جب ہمارا موقع آیا تو اس نے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا ۔ اس لئے مردوں اور عورتوں کو چاہئے کہ جس کی کوئی خدمت کریں ، محض اللہ کی رضا کے لئے کریں اور الله تعالی سے اس کے اجر کی امید رکھیں ۔لہذا کسی سے کوئی خدمت اور بدلے کی امید ہی نہ رکھیں ۔ اور جب کسی سے کوئی امید نہ ہوگی ، بلکہ اللہ سے صرف امید ہوگئی تو پھر وہ شکوہ اور گلہ دل میں پیدا نہ ہوگا ۔
مزید پڑھیں؛ اسلام میں احسان جتلانے کی سزا
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کا ارشاد گرامی ہے کہ، جب آپ معراج پر تشریف لے گئے تو ایک عورت کو اس حالت میں دیکھا کہ وہ کتے کی شکل میں ہے ، اور اس کے منہ سے آگ داخل ہورہی تھی ، اور پاخانے کے راستے سے آگ نکل رہی تھی ، اور فرشتے جہنم کے گرز سے اس کی پٹائی کر رہے ہیں ، اس کے بارے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس عورت کو یہ عذاب دو گناہوں کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ ایک حسد کرنے کی وجہ سے اور دوسرے احسان جتلانے کی وجہ سے ۔
دونوں گناہ ایسے ہیں جو مردوں کے اندر بھی پائے جاسکتے ہیں ۔ مردبھی حسد کر سکتے ہیں اور احسان جتا سکتے ہیں ۔ اس لئے اس دردناک عذاب کے وہ بھی مستحق ہو سکتے ہیں ۔ اگر خواتین ان گناہوں کو کریں گی اور توبہ نہیں کریں گی تو وہ بھی اس عذاب کے اندر مبتلا ہوں گی ۔
گھر کے اندر بھی اس کی عادت رہے اور گھر کے باہر بھی دوستوں میں بھی اس کی عادت رہے کہ جو کچھ کرنا ہے صرف اللہ کے لئے کرنا ہے ۔ الله تعالی سے ثواب کی امید رکھیں ۔ دوستوں سے ، احباب سے ، رشتہ داروں سے بدلہ کی کوئی امید نہ رکھیں اور نہ توقع رکھیں ۔ اگر وہ کریں تو ان کا احسان سمجھیں ، اگر نہ کریں تو اللّٰہ پرنظر رکھیں ۔
Casino Player Hits Jackpot With $18,500 Bonus - KTNV
ReplyDeleteCasino Player Hits Jackpot With $18,500 전라남도 출장안마 Bonus a casino is 인천광역 출장마사지 offering free spins no deposit 파주 출장마사지 to its 속초 출장마사지 customers 아산 출장안마 on any slot machine at