موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء
ادریس بن عبدالکریم حداد نے خبر دی کہ میں نے خلف سے قرآن پڑھا. قرآن مجید پڑھتے وقت جب اس آیت "لوانزلنا هذا القران على جبل" پر پہنچا تو میرے استاد خلف نے کہا اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھو کیونکہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ جب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ نے نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے قرآن پڑھا اور جب اس آیت پر پہنچے تو مجھ سے ارشاد فرمایا اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھو کیونکہ جب جبرئیل امین مجھ پر یہ آیت لے کر نازل ہوئےتو مجھ سے ارشاد فرمایا اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھو کیونکہ سوائے سام کے ہر بیماری سے یہ آیت شفاء ہے ۔ اورسام کے معنی موت کے ہیں ۔ ( درمنشور)
No comments:
Post a Comment