"ابلیس" کے پڑپوتے" ہامہ" کا قبول اسلام اور تلاوت قرآن مجید
![]() |
Hama, the great grandson of Iblis, converted to Islam |
آپ نے فرمایا کہ ابلیس کے اور تیرے درمیان میں دو ہی پشتیں ہیں ۔ یہ بتاو کہ تیری عمر کتنی ہوگی۔ اس نے عرض کیا یارسول اللہ جتنی دنیا کی عمر ہے اس سے کچھ تھوڑی سی میری عمر کم ہے اس واسطے کہ جن دنوں میں قابیل نے ہابیل کو مارا تھا اس وقت میں بچہ تھا, لیکن بات سمجھتا تھا اور پہاڑوں پر دوڑتا پھرتا تھا اورلوگوں کا غلہ اور کھانا چراتا تھا اور لوگوں کے دلوں میں اپنے خویش واقربا سے بدسلوکی کرنے کو وسوسے ڈالا کرتا تھا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تیرے بڑھاپے کےعمل تو ایسے ہیں اور جوانی اور بچپن کے کام ویسے, تو بہت براشخص ہے۔
اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ اب مجھ کو کچھ ملامت نہ کیجئے اس واسطے کہ میں اب توبہ کرنے کو آیا ہوں اور میں نے حضرت نوح علیہ السلام سے ملاقات کی ہے اوران کی مسجد میں ان کی صحبت میں رہا ہوں ۔ پہلے میں نے ان کے ہاتھ پر توبہ کی تھی اور ایک سال ان کی مسجد میں رہا ہوں ۔ اور حضرت ہود اور حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہم السلام کی صحبتوں میں رہا ہوں اور حضرت موسی علیہ السلام سے میں نے ملاقات کی ہے اور ان سے توریت سیکھی تھی اور ان کا سلام حضرت عیسی علیہ السلام کو پہنچایا تھا اور حضرت عیسٰی علی السلام سے بھی ملاقات کی تھی ۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اگر محمد صلی الله علیہ وسلم سے ملاقات کرنا تو میرا سلام ان کو پہنچانا ۔ سو اب اس امانت کے بار کے ادا کرنے کے واسطے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور یہی میری آرزو ہے کہ آپ اپنی زبان فیض سے مجھ کو قرآن شریف تعلیم فرمائیے ۔ چنانچہ خضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سورتیں اس کو تعلیم فرمائیں اور یہ بھی آپ نے اس سے ارشاد فرمایا کہ اے ہامہ جس وقت تجھ کو کسی چیز کی احتیاج ہو تو میرے پاس آنا اور ہم سے ملاقات نہ چھوڑنا ۔
حضرت عمر کہتے ہیں کہ رسول ا کرم صلی الله عليه وسلم نے تو وفات پائی اور اس" ہامہ" کی موت کی خبر ہم کو نہیں دی اب معلوم نہیں وہ زندہ ھے یا مر گیا۔
اللہ تعالی ہمیں مرتے دم تک ایمان و اسلام پر استقامت نصیب فرمائیں ۔ ( درس قرآن)
No comments:
Post a Comment