Islamic Education

Saturday, October 2, 2021

تین جہنمی

 ایک حدیث میں حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی طرف قیامت کے روز نظر رحمت نہیں فرمائیں گے ، نہ ان سے بات کریں گے ، اور نہ ان کا تزکیہ فرمائیں گے ، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ 

Three hells
Three hells


ایک آدمی وہ ہے جو حالت سفر میں ہے ، اور اس کے پاس ضرورت سے زیادہ پانی موجود ہے ۔ دوسرے مسافر کو پانی کی ضرورت ہے اور وہ اس سے پانی طلب کرتا ہے مگر یہ پانی دینے سے انکار کر دیتا ہے ۔ اس شخص کے لئے عذاب ہے ۔ البته اگر پانی ضرورت کے مطابق ہے تو پھر انکار کردینا جائز ہے ، اس میں کوئی گناہ ہیں 

 دوسرا شخص جس کو عذاب دیا جائے گا ، وہ تاجر ہے جو خریدار کو کہتا ہے کہ میں نے یہ چیز اتنے میں خریدی ہے اور میں اتنے میں فروخت کرتا ہوں ، اور اس پر قسم بھی کھا لے ۔ حالانکہ وہ جو قیمت خرید خریدار کو بتا رہا ہے ، اس نے اس قیمت پر وہ چیز نہیں خریدی ۔ مثلا وہ تاجر کہتا ہے کہ میں نے یہ چیز ایک ہزار روپے میں خریدی ہے اور تمہیں بارہ سو میں فروخت کرتا ہوں ، اور ایک ہزار میں خریدنے پر قسم بھی کھا لیتا ہے ، جبکہ اس نے وہ چیز آٹھ سو میں خریدی ہے ۔ اور قسم کھانے کی وجہ سے خریدار مطمئن ہو گیا ، اور اس نے مطمئن ہو کر بارہ سو میں وہ چیز خرید لیں ۔ اگر خریدار کو یہ معلوم ہو جاتا کہ اس نے یہ چیز آٹھ سو میں خریدی ہے تو کبھی بھی اس کو بارہ سو میں نہ خریدتا۔ لہذا اس نے جھوٹی قسم کھائی اور اس جھوئی قسم پر عذاب ہے جوحضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے بیان فرمایا ۔ 

مزید پڑھیں؛ تجارت میں جھوٹ بولنا

تیسرا شخص وہ ہے جو احسان کر کے جتلاتا ہے ۔ اس کو بھی یہ عذاب ہو گا کہ اللہ تعالی قیامت کے روز اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائیں گے ، اور نہ اس سے بات چیت فرمائیں گے ، اور نہ اس کا تزکیہ فرمائیں گے ، اور اس کے لئے دردناک عذاب ہو گا ۔ اور وہ دردناک عذاب یہی ہے کہ ان کا چہرہ سور کی طرح ہو گا اور باقی جسم گدھے کی طرح ہو گا ، اور جہنم کے سانپ بچھو اس کو لپٹے ہوئے ہوں گے ۔ (استغفر اللہ)

1 comment:

  1. Lucky Club: Play the Best Online Casino UK - LuckyClub
    Welcome to Lucky Club, where you can play for real money on the go. If 카지노사이트luckclub you like to play slots, you'll also find a variety of casino games. In our full

    ReplyDelete