حصول رزق کے لیے لاجواب وظیفہ
![]() |
A great reward for earning a living |
حضوراکرمﷺ نے فرمایا: “کہ جوشخص اللہ تعالیٰ سے نہیں مانگتا اللہ عزوجل ناراض ہو جاتے ہیں”۔ لہٰذا جو اللہ سے اپنے رزق کے حصول کے لیے اللہ کے فضل سے دعا نہیں مانگتا تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔ اپنی ضروریات کا ذکر اللہ سے ہی کرنا چاہیے۔ اب آپ کو جس وظیفہ کے بارے میں بتانے جارہا ہوں اس کا ذکر اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن پاک کی سورت اخلاص میں بھی کیا ہے ۔ اس میں ایک اسم ذات ہے جو اللہ کا نام ہے۔ ایک “اللہ”اور دوسرا ہے “الصَّمَدُ” ہے۔ یہ دونوں مل کر “اللّٰہُ الصَّمَدُ” بن جاتے ہیں۔ جو کہ سورت اخلاص کی آیت ہیں ۔”اللّٰہُ الصَّمَدُ”کے بے شمار کرامات اور مشاہدات ہیں۔ پہلے میں آپ کو ان دونوں اسماءالحسنی کے خوائص و فضائل مختصراً علیحدہ علیحدہ بتاتا چلوں۔
جو شخص جمعہ کے روز قبل نماز جمعہ پاک صاف ہو کر خلوت میں دو سو بار پڑھے، اس کا مطلب آسان ہو اور مریض پر پڑھا جاے تو وہ صحت یاب ہو بشرطیکہ موت کا وقت نہ آ گیا ہو۔ قطب ربانی، محبوبِ سبحانی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر لفظ ’’اللہ‘‘ زبان سے اس حال میں ادا کیا جائے کہ دل میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کچھ نہ ہو، تب لفظ ’’اللہ‘‘ اسم اعظم ہے۔
چھیاسٹھ (۶۶) بار لکھ کر دھوکر مریض کوپلانے سے اللہ تعالی شفاء عطافرماتا ہے ۔خواہ آسیب کااثر کیوں نہ ہو۔ آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر اللّٰہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتاہے۔ جو لاعلاج مریض ہواور اس کے مرض سے اطباء عاجز آگئے ہوں وہ بکثرت ’’ یَا اَللّٰہُ ‘‘ کا ورد رکھے اور اس کے بعد شفاء کی دعامانگے اس کوشفاء نصیب ہوگی بشر طیکہ موت کاوقت نہ آگیا ہو۔
یا صمد ="الصمد" اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔الصمد کے معنی سردار، ر ب ،بے نیاز، غیر محتاج کے ہیں۔ اس اسم کا ذاکر اہل اللہ میں سے ہوتا ہے، اس اسم کا پڑھنے والا بھوکا نہیں رہتا یا بھوک پیاس کی شدت سے محفوظ رہتا ہے اگر اسم یاصمد کو ایک ہزار مرتبہ پڑھا جاے تو رزق میں وسعت اور کاروبار میں خیروبرکت ہو۔ نصف شب میں باوضو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے پڑھنے والے میں عظیم اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ اگر محبت کےلئے چینی کی پلیٹ پر لکھ کر پانی سے دھو کر پہلے طالب پیے اور پھر وہ پانی مطلوب کو پلا دے تو مطلوب محبت میں بےچین ہو۔
اللہ صمد = رزق میں اضافہ کے لئے بڑا بہترین ہے اگر آپ روزانہ صبح اٹھ کر تین سو بار اللہ صمد، اللہ صمد پڑھیں۔ رب العالمین آپ پر اپنے رزق کے خزانوں کے دروازے کھول دیں گے۔ جو بندہ تین سو بار دن میں اللہ الصمد پڑتا ہے کائنات کا رب اسے حلال رزق ا ور بےتحاشا رزق عطاء فرماتا ہے۔ اکابرین کا کہنا ہے جس شخص کے رزق میں برکت نہ ہو اسے چاہیے کہ روزانہ 1000 مرتبہ “اللّٰہُ الصَّمَدُ”پڑھے ۔ انشاءاللہ مالی پریشانیاں دور ہوں گی۔ دنیاوی مال ودولت حاصل ہوگا۔ اور کبھی خالی جیب نہ رہے گا۔ اگر کوئی اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ِ شریف کے ساتھ اس عمل کو اپنا معمول بنا لے تو زیادہ بہتر ہے۔ انشاءاللہ ہر مالی پریشانی سے دور رہے گا۔ اللہ تعالی مخلوق سے بے نیا ز کر دے گا۔ اور آپ کی تمام ضرورتیں اللہ کے حکم سے پوری ہوں گی۔ (ان شاءاللہ)۔
No comments:
Post a Comment