Islamic Education

Friday, February 26, 2021

سورۃ الکوثر کے خواص و وظائف

 جو شخص شب جمعہ میں ایک ہزار مرتبہ اس سورہ کوثر پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ درودشریف پڑھے تو خواب میں حضور پرنورصلی الله علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہو ۔ 

سورۃ الکوثر کے خواص و وظائف
سورۃ الکوثر کے خواص و وظائف


جو آدمی سورۃ الکوثر کولکھ کر اپنے گلے میں باندھے تو وہ امن میں رھے گا۔ 

لاولد شخص کا اس مبارک سورة کا پانچ سو مرتبہ روزانہ تین ماہ تک پڑھنا بفضلہٖ صاحب اولا کرتا ہے ۔

 جس شخص کی اولاد زنده نہ رہتی ھو وہ اگر اس سورہ کو سات سو مرتبہ فجر کی نماز  کے بعد اکتالیس روز تک پڑھے ۔ ان شاءاللہ اس کی اولاد زندہ رھے گی۔

کس بھی قسم کے شر کو دفع کرنے کے لیے اس سورہ کو سو مرتبہ پڑھے۔

جب کوئی دشمن ایذا پہنچاے تو کوری اینٹ پر اس سورہ کا نقش لکھ کر پرانی قبر میں ڈالے ۔ اس کے کل اعداد 2754 ہیں۔ نفش یہ ھے۔


سورہ الکوثر کی تفسیر پڑھنے کے لے یہاں کلک کریں

نافرمان اولاد کو راہ راست پر لانے کےلئے لاجواب عمل ھے۔

نوچندی بدھ، یاجمعرات، جمعہ کی رات کو بعد نماز عشاء قبلہ رخ بیٹھ کر اول روز سورت الکوثر 921مرتبہ دوسرے روز 921مرتبہ اور آخری تیسرے دن 922مرتبہ اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر نمک اور کیسی میٹھی چیز پر دم کر کے عمل ختم کرلیں، مٹھائی وغیرہ بچوں میں تقسیم کر دیں۔ اب آپ سورت الکوثر کے عامل ہیں عمل قابو میں رکھنے کے لئے روزانہ 121مرتبہ پڑھا کریں، بوقت ضرورت 121مرتبہ سورت الکوثر پڑھ کر کسی چیز پر دم کر کے مطلوب کو کھلادیں، انشاءاللہ رزلٹ آپ کی توقع سے بڑھ کر ھو گا۔

نیز یہ عمل کاروباری روکاوٹ، بندش نکاح، محبت، خاتمہ بے روزگاری، زبان دراز ساس، نند، ظالم شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے بھی مجرب ھے۔

ان دوکاندار حضرات کے لیے جن کا کاروبار نہ چلتا ہو, گاہک نہ ھو اور تنگ آ کر کبروبار بند کرنے کی نوبت آ گئی ھو ۔ایک خاص عمل "صبح باوضو ھو کر دوکان پر جائیں اور اول وآخر تین, پانچ یا سات مرتبہ درودٍ پاک, سات مرتبہ سورہ الکوثر پڑھ کر ھاتھوں پر پھونک مار کر اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر کر تالا کھولیں۔ دوکان کے اندر داخل ھو کر ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر چاروں کونوں میں پھونک مار دیں۔ اور جب بھی آپ کے پاس پیسہ آۓ سات مرتبہ سورہ الکوثر اول وآخر تین, تین بار درود پاک پڑھ کر ان پیسوں پر پھونک مار لیں ۔ اس کے بعد وہ پیسہ جیب یا گلہ وغیرہ میں رکھیں ( تنگدستی اور مفلسی کے لیے بھی یہ عمل مجرب ھے) "۔ ان پیسوں میں بے شمار خیر وبرکت اللہ تعالی عطا فرمائیں گے اور پانچ سو بھی پانچ ھزار جیسا کام کرے گا (ان شاءاللہ)۔

No comments:

Post a Comment