قرآنٍ کریم سے برکت حاصل کرو
قرآن کریم سے برکت حاصل کرو قرآن کریم کے بارے میں حدیث نبوی میں ارشاد فرمایا گیا ہے" برکت حاصل کرو اس کلام خداوندی سے اس لئے کہ یہ اللہ کے اندر سے نکل کر آیا ہے ۔"
حق تعالی شانہ نے قرآن کریم کے الفاظ نازل فرمائے ان الفاظ میں وہ کمالات چھپے ہوئے ہیں جو بولنے والے کے اندر تھے وہ کمالات ظاہر ہوتے ہیں ان الفاظ کے ذریعے دنیا میں کوئی بھی جذبہ بغیر لفظوں کے سمجھ میں نہیں آتا ۔ اس لئے " لفظوں کو بیچ میں لانا لازمی ہے اور ان ہی الفاظ کے اندر الله تعالی نے چھپایا ہے اپنے کمالات کو اور ان ہی الفاظ کے ذریعہ ان کمالات کو بندوں تک پہنچایا ہے اور ان کے دل میں اتارا ہے ان کمالات کو اپنے دل میں حاصل کرنے کی نیت سے اگر آپ تلاوت کریں گے اور دھیان اس پر دیں گے کہ کیا کہا جارہا ہے اور میرے دل میں کمالات کس طرح اتر رہے ہیں تو پھر اور ہی شان ہوگی ۔ اسی کو حدیث شریف میں فرمایا گیا ہے ۔ "برکت حاصل کرو اس قرآن سے یہ اللہ کا کلام ہے اور اس کے اندر سے نکلا ہے "
چاند سورج بھی اللہ کے تبرکات ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن آسمان وزمین چاند سورج یہ اللہ کے اندر سے نکل کرنہیں آئے ہیں ۔ اللہ نے ان کو پیدا فرمایا ہے ۔ دنیا کی تمام چیزیں ہی ایسی ہیں کہ اللہ کے حکم سے وہ پرده عدم سے وجود میں آتی ہیں ۔ اللہ کے اندر سے نکل کر نہیں آتیں مگر قرآن اندر سے نکل کر آیا ہے ۔ کلام ہے اس لئے قرآن سے تعلق اللہ کے باطن سے تعلق ہے آپ کو اوپر کھینچنےکیلئے الله نے ایک رسی لٹگا دی ہے جس کے ذریہ آپ کو کھینچ لیا جائے گا.
اللہ رب العزت ھم سب کو عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرماے۔ (آمین)
No comments:
Post a Comment