Islamic Education

Thursday, June 10, 2021

شوگر کا علاج گھر میں

شوگر کا علاج گھر میں کریں

گھر میں روزانہ استعمال ہونے والی ایک چیز "زیرہ" جو ہر گھر میں پایا جاتا ھے اور یہ پاکستانی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ پلاؤ، کڑی یا پھر رائتہ وغیرہ، زیرے کا پودا سبز پتوں والا ایک ایسا پودا ہے جو زمین سے زیادہ اُونچا نہیں ہوتا اور اس پودے کے پھل یعنی زیرہ عام طور پر ساری دُنیا میں ہی اپنی دلچسپ ذائقے کی وجہ سے بطورمصالحہ استعمال ہوتا ہے

Cumin cures diabetes
Cumin cures diabetes

.

 زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو مختلف قسم کے متعدد طبی مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.. مگر کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ زیرہ استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد اور خصوصیات ہیں۔ بس اس کو مناسب طرہقوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ھے۔ اس سے کافی بیماریوں کا علاج اور علاج میں مدد بھی ممکن ھے

Cumin cures diabetes
Cumin cures diabetes

.

زیرہ میں وٹامن A ، وٹامن C ، وٹامن E ، کاپر ، پروٹین , آئرن۔ میگنیشیم۔ کیلشیم ، پوٹاشیم ، زنک اور سلینیم پایا جاتا ہے۔

زیرہ استعمال کرنے کا انتہائی مفید اور آسان ترین نسخہ ، جس کو باقاعدہ استعمال کرنے سے آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور مرض کنٹرول نہیں ہو رہا تو روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ہمراہ ایک چمچ زیرے کا استعمال کریں ۔ کھانوں میں زیرے کا استعمال بڑھا دیں ۔ دوپہر میں کھانے کے وقت ایک کپ دہی کے ساتھ دو چمچ زیرے کو ڈال کر کھائیں ۔ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال کریں اور سلاد میں نمک اور لیموں کے ساتھ چٹکی بھر زیرے کو بھی ڈالیں ۔ زیرہ کو باریک پیس کر اس کا سفوف تیار کرلیں۔ رات کو سوتے وقت ایک کپ دودھ میں زیرہ ڈال کر پی لیں ۔

، زیرہ میں وٹامن A ، وٹامن C ، وٹامن E ، کاپر ، پروٹین , آئرن۔ میگنیشیم۔ کیلشیم ، پوٹاشیم ، زنک اور سلینیم پایا جاتا ہے جو کہ مناسب طریقوں سے استعمال کرنے پر شوگر کے مرض کو کنٹرول کرنے کی اہم وجہ بنتی ہے ۔ اس کے علاوہ دودھ پینے کا ایک اور زبردست طریقہ جو آپ کے مسائل کو حل کر سکتا ہے وہ بھی پندرہ دن تک روزانہ استعال کرنے سے ۔ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کرنے سے ۔ جن لوگوں کا دن بہ دن وزن کم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہر قسم کی ڈائٹ بھی کر رہے ہیں پھر بھی وزن کم نہیں ہو رہا ہے تو بس ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ زیرہ اور آدھا چمچ شہد مکس کریں اور روزانہ رات کو سونے سے قبل استعمال کریں ۔ جلد ہی آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا ۔ 

  خواتین کو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت زیادہ رہتی ہے ، ان کو چاہیئے کہ ایک کپ دودھ کو ابالیں اور اس میں ایک چمچ زیرہ اور ایک چمچ شہد مکس کریں اور پانچ منٹ تک دودھ کو پکائیں ، پھر اس دودھ کو پی لیں اور زیرے کو چیا لیں ۔ یہ آپ کے جوڑوں کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرے گا اور ہڈیوں کو بھی طاقت دے گا ۔ آپ کا پیٹ خراب ہو گیا ہو یا معدے میں تکلیف رہتی ہو۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک کپ دودھ میں زیرہ اور شہد مکس کر کے پی لیں ، اس سے آپ کو باضمے کی شکایت بھی نہیں رہے گی اور پیٹ کے درد سے بھی نجات مل جائے گی ، ساتھ ہی آپ کو پیٹ کے کیڑوں سے بھی راحت مل جائے گی ۔ دودھ میں شامل وٹامن ڈی اور کیلشیم۔ زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور ربوفلامن کے علاوہ شہد میں شامل وٹامن اے اور سی تمام چیزیں آپس میں مل کر آپ کی صحت کو بڑھانے میں بہت زیادہ کردار ادا کرتے ہیں. میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ زیرہ جسم میں کینسر زدہ سیلز کو بڑھنے نہیں دیتا اور جانوروں پر ہونے والی ایک رییسرچ کے نتائج کے مُطابق یہ کولن کینسر کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

سانس کے امراض بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے۔ بڑھتی عمر کے اثرات کے لیے زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے ، اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں، تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں، آپ خود کو تروتازہ اور پرُسکون محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ بھی زیرے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں کولسٹرول کو کم کرنا ، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا ، یادداشت بہتر بنانا ، قوت مدافعت کو بڑھانا ، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے اس کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں بھی مفید ہیں۔ 

2 comments: