نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے671 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 3 ہزار 062 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 910 ، پنجاب میں ایک لاکھ 484، خیبرپختونخوا 38 ہزار 273 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 210، بلوچستان میں 15 ہزار 498 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 991 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 تعداد ہوگئی۔
No comments:
Post a Comment