جو آدمی سورۃ الناس کی تلاوت کو اپنا معمول بنائے وہ امن وسلامتی میں رہے گا ۔
جس آدمی کو یا جانور وغیرہ کو نظر بد کا اثر ہو تو سورة الناس پڑھ کر اس پر دم کریں اللہ کے فضل سے درست ہو جائے گا ۔
مریض پر سوره الناس کا دم کرنے سے افاقہ ہوتا ہے ۔
جو آدمی نزع کے عالم میں ہواس پرسورہ الناس پڑھنے سے اسکی موت آسان ہوجاتی ہے ۔
جنوں اور انسانوں کے شر سے اور وہم و وسواس سے محفوظ رہنے کے لئے سوتے وقت سورۂ ناس پڑھ کر سوئے ۔
بچوں کو جنوں اور بلا ؤں سے محفوظ رکھنے کے لئے سورۃ الناس کو لکھ کر ان کے گلے میں لٹکانا مفید ہے ۔
جس آدمی کو بادشاہ یا افسر وغیرہ کے ظلم کا خوف ہو وہ اس کے پاس داخل ہوتے وقت سورة الناس پڑھ لے توالله تعالی ان کے شر کیلئے اسے کافی ہوجائے گا اور امن و امان میں رہے گا ۔
No comments:
Post a Comment