Islamic Education

Tuesday, September 29, 2020

انگریزوں نے جب پہلی بار حبشی دیکھا تو اسے دھونے لگے ۔۔۔

British saw the Abyssinian for the first time
British saw the Abyssinian for the first time

 اسلامی تاریخ کے عظیم سپہ سالار طارق بن زیاد نے جب سپین کے بادشاہ راڈرک کو شکست دی تو اس کے بعد دوسرے شہروں کو فتح کرنے کیلئے چھوٹے چھوٹے لشکر تشکیل دیے جنہوں نے اہم فتوحات حاصل کیں۔ ان میں سے ایک لشکر جسے قرطبہ کی فتح کا ذمہ سونپا گیا۔ اس دستے کی قیادت مسلمانوں کے خلیفہ ولید بن عبدالملک کا ایک تجربہ کار غلام مغیث کر رہا تھا۔ یہ دستہ جب دریائے شقندہ کے کنارے پہنچا توایک چرواہا وہاں بکریاں چراتا ہوا آ نکلا۔ چرواہے کو پکڑلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ قرطبہ کے امرا شہر چھوڑ کر طلیطلہ چلے گئے ہیں۔ اس وقت قرطبہ کی حفاظت کیلئے والی شہر کچھ سپاہیوں کے ساتھ موجود ہے۔ چرواہے نے بتایا کہ شہر کی فصیل بہت مضبوط ہے لیکن انجیر کے ایک درخت کے پاس سے شہر میں داخل ہوا جاسکتا ہے۔ مسلمانوں نے رات کی تاریکی میں شہر پر ہلہ بولا اور چرواہے کے بتائے ہوئے راستے سے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اندر جا کر پتا چلا کہ شاہی محل سنسان پڑا ہے اور حاکم شہر اپنے  سپاہیوں کے ساتھ کلیسا سینٹ جارج میں محصور ہوگیا ہے۔یہ کلیسا ایک باغ کے اندر تھا اور اس میں پہاڑی کے راستے پانی آتا تھا، مسلمانوں نے اس کا تین مہینے تک محاصرہ کیا لیکن اندر جانے کی کوئی امید نظر نہیں آئی۔ 


 جب مسلمانوں نے کلیسا کا محاصرہ کر رکھا تھا تو ایک حبشی غلام جس کا نام رباح تھا۔ باغ کے ایک درخت پر چڑھ گیا اور  پھل توڑ توڑ کر کھانے لگا۔ کلیسا والوں کی اس پر نظر پڑ گئی اور اسے پکڑ کر لے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ اہل کلیسا نے اس سے پہلے کسی حبشی کو نہیں دیکھا تھا، اس لیے انہوں نے سمجھا کہ رباح نے اپنے جسم پر سیاہی مل رکھی ہے۔ اہل کلیسا اس کے جسم کی سیاہی دھونے کیلئے اسے چشمے پر لے آئے اور اسے خوب دھویا لیکن اس کی سیاہی نہیں اتری جس کے بعد انہیں یقین ہوا کہ اس آدمی کا رنگ دراصل قدرتی طور پر سیاہ ہے۔جب رباح کی سیاہی اتارنے کی کوشش کی جارہی تھی تو اسی دوران اس نے پانی کا راستہ دیکھ لیا اور یہی مسلمانوں کی فتح کی  وجہ بنی۔

حبشی غلام کی بیوقوفی رحمت بنی اور مسلمانوں کو  کلیسا والوں کو باہر نکالنے کا راستہ مل گیا۔

DMCA

  If we Have added some content that belong to you or your organization by mistake, We are sorry for that. We apologize for that and assure you that this wont be repeated in future. If you are rightful owner of the content used in our Website and post, Please mail us with your Name, Organization Name, Contact Details, Copyright infringing URL and Copyright Proof (URL or Legal Document) at tahirbhatti405@gmail.com

  I assure you that, I will remove the infringing content Within 48 Hours.

No comments:

Post a Comment