Islamic Education

Sunday, September 20, 2020

سورہ اخلاص کے فوائد


  حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالی عنه فرماتے ہیں کہ جناب رسول الله صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب جمع ہو جائیں تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا ۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم جمع ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور قل هو الله احد پڑی اور ارشاد فرمایا کہ یہ سورہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ 
ایک شخص رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے اس سورہ سے بڑی محبت ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی محبت نے 
تمہیں جنت میں داخل کردیا ۔ ( تفسیرابن کثیر ُ)
 فرمایا کہ جو شخص سونے کے ارادہ سے بستر پر لیٹے اور پھر دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبه قل هو الله احد پڑھ لیا کرے تو قیامت کے دن پروردگار عالم فرمائے گا اے میرے بندے تو اپنی دائیں جانب کی جنت میں چلا جا ۔ ( تفسیرابن کثر ) 
سورة الاخلاص ثواب میں تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ 
صبح وشام پڑھے ۔ شرک اور فساداعتقاد سے محفوظ رہے ۔ جو ہمیشہ اس کو پڑھاکرے ہر قسم کی خیر حاصل ہو اور ہرقسم کے شر سے محفوظ ر ہے اور جوبھوک میں پڑھے سیرہوجائے اور جو پیاس میں پڑھے سیراب ہوجائے ۔ 
 اگر خرگوش کی جھلی پر لکھ کر اپنے پاس رکھے کوئی انسان اورجن اور موذی جانور اس کے پاس نہ آئے  .
جو آدمی اس سورة کواخلاص کے ساتھ پڑھے اللہ تعالی اس پر جہنم کی آگ حرام کردیتے ہیں ۔
 جو آدمی قبرستان کے قریب سے گزرتے ہوئے گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب اس قبرستان میں دفن فوت شدگان کو کرے تو اس قبرستان کے مردوں کی تعداد کے برابر ثواب ملتا ہے ۔
 اپنے دل میں اخلاس پیداکرنے کیلئے سورہ اخلاص کو پڑھنا اوراس میں غورکرنا مفید ہے ۔

No comments:

Post a Comment